• news

قصور: ضلع کچہری میں وکلا کا کانسٹیبل پر تشدد سرکاری رائفل چھین لی، 15 نامزد، 300 نامعلوم کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ضلع کچہری قصور مےں وکلاءنے پولےس کانسٹےبل کی پٹائی کرکے اس سے سرکاری رائفل چھےن لی۔ گزشتہ روز کانسٹےبل آصف عدالت مےں سرکاری کام کے لئے آےا کہ سابقہ رنجش پر محمد طاہر نے اپنے ساتھی وکلاءکے ساتھ ملکر اسکی پٹائی کر دی اور اس سے سرکاری رائفل چھےن لی اور کانسٹےبل کو چھوڑ دےا مگر سرکاری رائفل واپس نہےں کی جس پر ڈی اےس پی صدر سرکل قصور مراز عارف ہمراہ اےس اےچ او بی ڈوےژن اور اے ڈوےژن قصور وکلاءکے پاس سرکاری رائفل کی واپسی کے لئے گئے تو وکلاءاور ڈی اےس پی کے مابےن تلخ کلامی ہوگئی۔ وکلاءنے ڈی اےس پی سے بدتمےزی کی تاہم ڈسٹرکٹ ائنڈ سےشن جج قصور مجاہد مستقےم، ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر چوہدری منےر احمد اور ڈی پی او قصور نے مداخلت کر کے فرےقےن کے مابےن صلح کروا دی۔ پولیس نے 15 نامزد وکلاءاور 300 نامعلوم کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی۔
وکلا/ کانسٹیبل تشدد

ای پیپر-دی نیشن