• news

نثار کے الزامات مسترد‘ بلاول نے پارٹی رہنماﺅں کو حکومت پر تنقید کیلئے فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (آن لائن) بلاول بھٹو نے چودھری نثارکے آصف علی زرداری اورخود ان کے خلاف عائد کئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی رہنماﺅں کوحکومت پرتنقید کے حوالے سے فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رابطوں کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی باقاعدہ اجازت کے بعد پیپلزپارٹی کی توپوں کا رخ چودھری نثار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
بلاول/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن