امریکہ: ایمرجنسی کال، کارروائی کیلئے نکلنے والا پولیس افسر مشتبہ شخص کی فائرنگ سے ہلاک
شمالی جارجیا (رائٹرز) امریکی ریاست جارجیا میں ایمرجنسی کال کے جواب میں مشتبہ شخص کو پکڑنے کے لیے جانے والا پولیس افسر فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ پٹرول افسر 31 سالہ ٹم سمتھ ایمرجنسی کال کے بعد مشرقی جارجیا پہنچا تو نامعلوم شخص نے اس پر فائرنگ کر دی۔ سمتھ نے جوابی فائرنگ کی مگر مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سمتھ زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا، حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔