ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت‘مزید 15 دن کی مہلت کے بعد رکنیت معطل کردی جائیگی‘ الیکشن کمشن
ارکان پارلیمنٹ کو اثاثوں کی تفصیلات 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت‘مزید 15 دن کی مہلت کے بعد رکنیت معطل کردی جائیگی‘ الیکشن کمشن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو یاددہانی کرائی ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر کر دی ہے جن ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہ کرائیں تو مزید 15 روز کی مہلت دی جائیگی۔ 15 اکتوبر کے بعد ان ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائیگی اور الیکشن کمشن چیئرمین سینٹ، قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو خطوط لکھ دیں گے ، انہیں اسمبلی، سینٹ میں نہ آنے دیا جائے۔