اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ کے درمیان اختلافات برقرار، ملاقات ملتوی
کابل (آئی این پی) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صدر ڈاکٹراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ملاقات نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے ترجمان مجیب الرحمان رحیمی کا کہنا ہے کہ ملاقات کی منصوبہ بندی صدر کی طرف سے کی گئی تھی تاہم دونوں رہنما ابھی نہیں ملیں گے۔