مسجد نبوی کے امام شیخ حذیفی صحت و عافیت سے ہیں، بیٹے نے وفات کی افواہوں کی تردید کر دی
ریاض (آئی این پی) مسجد نبوی کے معروف امام و خطیب شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی کے بیٹے شیخ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی وفات سے متعلق زیر گردش افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔ شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی کے بیٹے شیخ احمد کا کہنا ہے کہ انکے والد شیخ الحذیفی خیریت سے اور مکمل صحت اور عافیت کے ساتھ ہیں۔ مسجد قبا کے امام شیخ احمد نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض لوگ مجھ سے میرے والد محترم شیخ کے بارے میں پھیلی خبر کے حوالے سے استفسار کر رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو اور تمام چاہنے والوں کو یہ خوش خبری دے رہا ہوں کہ الحمد للہ شیخ مکمل صحت اور عافیت سے ہیں۔ اللہ رب العزت اپنی اطاعت اور عافیت کے ساتھ ان کی عمر طویل فرمائے۔