• news

پاکستان کی آزادی ٹرین کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرنے پر کشمیر واچ کا آفیشل پیج بلا ک کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کی آزادی ٹرین کی تصاویر فیس بک پر شئیر کرنے پر معرف ویب سائٹ کشمیر واچ کا آفیشل پیج بلاک کردیا گیا۔ یورپ میں مقیم کشمیر واچ کے ایڈیٹر عبدالطیف بٹ کے مطابق یوم آزادی پر پاکستان کی طرف سے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آزادی ٹرین چلانے اور اس ٹرین میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کشمیری نوجوان برہان وانی کی تصاویر لگانے کے اقدام کو جہاں کشمیری عوام نے خوب سراہا اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا لیکن 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات کشمیر واچ کا یہ پیج فیس بک انتظامیہ نے بلا ک کر دیا جو تاحال بحال نہیں کیا گیا عبدالطیف بٹ نے فیس بک کی انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیری عوام پر ظلم کرا رہی ہے۔ اب فیس بک کشمیریوںکی آواز بند کر کے بھارت سرکار کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن