علامہ اقبال کی شاعری علم اور روشنی کا بے بہا خزانہ ہے: سرتاج عزیز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور دیا انکی شاعری، علم اور روشنی کا بے بہا خزانہ ہے۔ علامہ اقبال اور قائداعظم ہمارے محسن ہیں۔ وہ یہاں دفتر خارجہ میں پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن آف فارن آفس کے زیراہتمام یوم آزاد ی کے موقع پر منعقدہ فن پاروں کی نمائش کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی متحدہ ہندوستان میں زبوں حالی کی وجہ سے اس کا علاج علیحدہ مملکت کے طور پر پیش کیا۔ قائداعظم کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال بھی پاکستان کے بڑے محسن تھے۔