+شیخوپورہ‘ ون ویلنگ کرتے 25 نوجوان گرفتار، گوجرانوالہ میں 500 موٹر سائیکلیں بند
شیخوپورہ + گوجرانوالہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس اور ون ویلروں میں سارا دن آنکھ مچولی جاری رہی تاہم پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے 25سے زائد نوجوانوں کو پکڑ کر ان کی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی ہیں اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے ہیں۔ گزشتہ روز شیخوپورہ سٹیڈیم، لاہور سرگودھا روڈ پر ٹولیوں کی شکل میں نوجوانوں نے ون ویلنگ کی جس پر پولیس نے کاروائی کی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پولیس نے جشن آزادی پر ہلڑبازی‘ ون ویلنگ کرنے پر ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے 500 سے زائد مو ٹر سا ئیکلیں قبضے میں لے لیں۔ جی ٹی رو ڈ پر جگہ جگہ پکڑی جانیوالی مو ٹر سائیکلیں کھڑی ہیں جنہیں تھا نو ں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہر یو ں کا کہنا ہے کہ پو لیس اہلکا ر منچلے نو جوانوں کیخلا ف قا نون شکنی پر کا رروائی کر یں عام شہر یوں کو تنگ نہ کریں ۔ ادھر فیصل آباد میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف مہم کی آڑ میں عام شہری بھی پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہے۔ جس پر درجنوں شہریوں نے چیف ٹریفک آفیسر کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا اور دھرنا دئیے بیٹھے رہے۔ جبکہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے نتیجہ میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔ ادھر سیالکوٹ میں بھی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھ موٹرسائیکل سواروں کو ون ویلنگ کرتے گرفتار کر لیا۔