• news

ترکی گولن کی حوالگی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گا: وزیر اعظم یلدرم

انقرہ (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہو گا۔ نشریاتی ادارے سی این این ترک کے مطابق بن علی یلدرم نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح الفاظ میں کہا کہ ترکی کا امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے مطالبے سے پیچھے ہٹنا خارج از امکان ہے۔ رواں ماہ 24تاریخ کو امریکی نائب صدر جوبائیڈن ترکی پہنچیں گے ،ترک حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے تاہم واشنگٹن حکومت نے تاحال ان دوروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ترکی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انقرہ کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کردینی چاہییں۔یو این ہائی کمشنر نے انقرہ پر زوردیا ہے کہ وہ ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کے حقوق کا احترام کرے۔ترک وزارت خارجہ کے ترجمان تانجو بیلجیک نے زید رعد کے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ۔اقوام متحدہ کے ایک ایسے عہدے دار کا یہ ایک بدقسمت بیان ہے جن کی ذمے داری ہی انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔
ترک وزیر اعظم

ای پیپر-دی نیشن