ٹرمپ ٹیکس ریٹرن جاری کرنے سے بھاگ رہے ہیں: ٹم کین
مانچسٹر(صباح نیوز)ڈیموکریٹ نائب صدارتی امیدوار ٹم کین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیکس ریٹرن جاری نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر مانچسٹر میں ٹم کین نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی ٹرمپ نے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی، جبکہ ہلیری کلنٹن کا ایک سیاسی پس منظر ہے اور وہ امریکی عوام سے محبت کرتی ہیں۔ہلیری کلنٹن نے گزشتہ 40سال کے ٹیکس ریٹرن جاری کرکے امریکی صدر کے انتخاب کو نہایت آسان کردیا ہے، جبکہ ٹرمپ مختلف حیلے بہانے بنا کر ٹیکس ریٹرن جاری کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔
ٹم کین