داعش کے قیام سے متعلق ٹرمپ کا بیان سچ ہے: حزب اللہ
بیروت (اے پی پی) لبنانی رہنما حسن نصر اللہ نے امریکہ میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سچ قرار دیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے ہی عسکریت پسند تنظیم ’داعش بنائی‘ تھی۔ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹرمپ کابیان حقائق پر مبنی ہے۔ٹرمپ نے خود البتہ کہا ہے کہ ان کا یہ متنازعہ بیان دراصل ایک طنزیہ بیان تھا۔ شامی صدر بشار الاسد کی حامی اس شیعہ تنظیم کا موقف ہے کہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے لیے مبینہ طور پر امریکہ نے ہی داعش کی بنیاد رکھی تھی۔
حزب اللہ