• news

پاکستان نے 5 سال میں 19 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا

کراچی (این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال کے دوران عالمی بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 19 ارب 16 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد قرضے لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے گزشتہ 5 سال عالمی بینکوں سے 14 ارب ڈالر سے زائد جب کہ آئی ایم ایف سے 3 سال میں 5 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ ورلڈ بینک (آئی ڈی اے) سے 5ارب 3کروڑ 96 لاکھ ڈالرکا قرضہ لیا گیا، حکومت نے آئی ایم ایف سے 2014 سے 2016 تک 5ارب 76کروڑ80لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔
قرض

ای پیپر-دی نیشن