بیلجئم کے شہر گھنٹ میں فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا
برسلز (رائٹرز) بیلجئم کے شہر گھنٹ میں فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گھنٹ پولیس کے وکیل نے شہر کے وسط فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کسی شخص کی گرفتاری یا واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دینے سے گریز کیا۔ میڈیا کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو ٹانگ میں 3 جبکہ پیٹ میں ایک گولی ماری۔
برسلز/ فائرنگ