• news

اسلام آباد: معمولی تنازع پر فائرنگ‘ سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کا بیرسٹر بھانجا قتل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیٹ نیوز) تھانہ شالیمار کے علاقے میں معمولی تنازع پر سابق چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک کو فائرنگ کرکے قتل انکے چچا کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فہد ملک کے کزن اور چچا طارق ملک کے بیٹے حسنین ملک کا فیس بک پر کسی لڑکی کے حوالے سے کمنٹس پر پراپرٹی ڈیلر راجہ ارشد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ معاملہ تھانے تک پہنچا تو پولیس نے فریقین میں صلح کرا دی۔ بیرسٹر فہد اور ملک طارق کو لیکر گاڑی میں تھانے سے نکلے تو ایف ٹین تھری کے علاقے میں راجہ ارشدگروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی جس پر بیرسٹر فہد ملک جاں بحق اور انکے چچا ملک طارق شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش و زخمی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تفتیش شروع کر دی گئی۔ دریں اثناءایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار ذوالفقار احمد کو معطل کرکے فیاض رانجھا کو انکی جگہ تعینات کر دیا۔بیرسٹر ملک فہد کی میت پمز میں رکھوا دی گئی جو انکے بیرون ملک مقیم بھائی کے وطن واپس آنے پر حوالے کی جائیگی۔ ادھر ڈی اےس پی رمنا غلام محمد باقر کی سربراہی مےں پولےس کی ٹےم مقتول بےرسٹر فہد ملک کی رہائشگاہ پر گئی اور گھر والوں سے اس واقعہ کی اےف آئی آر کے اندراج سے حوالے سے رائے لی۔ پولےس نے راجہ ارشد کی گرفتاری کےلئے اےف اےٹ ، بنی گالہ اور غوری ٹاﺅن کے علاقوں مےں رےڈ کئے لےکن پولےس کو کامےابی نہ مل سکی۔ سابق نگران وزےراعظم اور سابق چےئر مےن سےنٹ محمد مےاں سومرو اپنے بھانجے کے قتل کی اطلاع کے بعد پےر کے روز مقتول بےرسٹر فہد ملک کے گھر پہنچ گئے جہاں غمزدہ خاندان کے افراد ان سے گلے مل کر روتے رہے۔ ملک فہد قتلرات گئے بیرسٹر ملک فہد کے قتل کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کرلیا گیا۔ مدعی ملک طارق نے مقدمے میں راجہ ارشد، نومی کھوکھر اور چار نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
محمد میاں سومرو/ بھانجا

ای پیپر-دی نیشن