پاکستان کی روما سیدین نے کم عمر ترین ایتھیکل ہیکر حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنا دیا، خواہش تھی ملک کا نام روشن کروں: روما
اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان کی روما سیدین نے کم ترین عمر میں ایتھیکل ہیکر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایتھیکل ہیکنگ کا کورس کرنیوالے عموماً 18 سال کی عمر میں اسے مکمل کرپاتے ہیں لیکن پاکستان کی روما سیدین نے ساڑھے 13 سال کی عمر میں اسکا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی اعزاز حاصل کیا۔ روما سیدین کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے ملک کی خدمت اور اس کا نام روشن کروں اور دنیا بھر میں اپنی پہچان بناو¿ں۔ انہوں نے کہا کہ میری یہ بھی خواہش تھی کہ دنیا کو بتاو¿ں کہ پاکستان کی لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ہمیں بھی افق پر ستاروں کی مانند چمکنا آتا ہے۔
روما سیدین