• news

حکمران بھول جائیں‘ پاناما لیکس کی کرپشن ہضم کرلینگے‘ بلاول‘ نثار کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے یورپی ممالک کے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر الزمان کائرہ، رحمان ملک، جمیل سومرو سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران بھول جائیں کہ پانامہ لیکس کی کرپشن ہضم کر لیں گے۔ پانامہ لیکس نے ہنگامہ بپا کیا ہے مگر ہمارے حکمران جواب دینے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتیں پوری طرح آواز بلند کر رہی ہیں۔ پاناما لیکس پر نواز شریف فیملی کی کرپشن پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بلاول بھٹو نے نوٹس کی تیاری کیلئے سینئر وکلاءکو ہدایت جاری کر دی ہے ان ذرائع کے مطابق وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے اےان علی اور بلاول بھٹو کے ائر ٹکٹ اےک ہی اکاﺅنٹ سے خر ےدے جانے کا دعویٰ کےا جسکے بعدبلاول بھٹو نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان تمام باتوں کو جھوٹ کو پلندہ قر ار دےااور پےپلزپارٹی کے سےنئر وکلاءکو ہداےت کی کہ وہ اس حوالے سے وفاقی وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو لےگل نوٹس بھیجے جس مےں کہا جا ئےگا وہ جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے ےا عدالت مےں قانونی کارروائی کا سامنا کر نے کےلئے تےار ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق نوٹس کی تےاری کے بعد بلاول بھٹو ڈرافٹ کی حتمی منظور ی دےں گے جس کے بعد اسے وزےر داخلہ کو بھیجا جائےگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تمام اوورسیز تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں۔ دنیا بھرمیں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل پاکستان میں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے تمام صوبوں میں پارٹی تنظیمیں تحلیل کر چکے ہیں۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن