امریکی ریاست وسکانسن میں سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر ہنگامے جاری
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ریاست وسکانسن میں پولیس کے ہاتھوں 23سالہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد صورتحال بدستورکشیدہ ہے اور ریاستی نیشنل گارڈز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق دوروزقبل ریاست کے علاقہ ملواکی میں پولیس کے ہاتھوں 23سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اب تک 6تجارتی مراکز اور ایک گیس سٹیشن کو مظاہرین نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے لڑکے پاس چوری شدہ اسلحہ تھا۔ حکام نے کشیدہ صورتحال کے تناظر میں شہریوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ ریاستی نیشنل گارڈز کو الرٹ رکھا گیاہے۔