قائداعظم ٹرافی : لاہور ریجن کی ٹیموں کے ٹرائلز آج سے شروع ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز آج سے شروع ہونگے ۔ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہونے والی ٹرائلز کیلئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی قومی سلیکٹر توصیف احمد کی سربراہی میں ٹرائلز کا انعقاد کرے گی دیگر سلیکٹرز میں ہیڈکوچز لاہور ریجن سجاد اکبر، محسن کمال اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر جنید ضیاء شامل ہیں۔