• news

کینیا کے جیمز اوٹینو نگوشے کا لمزیونیورسٹی میںبائولنگ ایکشن ٹیسٹ

لاہور ( نمائندہ سپورٹس ڈیسک) کینیا کے بائولر جیمز اوٹینو نگوشے کا لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میںبائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا ہے۔ جیمز اوٹینو نگوشے پر آئی سی سی نے 2015 میں ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر سے پہلے مشکوک ایکشن کی بنا پر پابندی لگادی تھی جس کے بعد جیمز اور دیگر 4 کھلاڑی ٹریننگ کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔ ٹریننگ کے بعد گزشتہ روز جیمز اوٹینو نگوشے کا لمز یونیورسٹی میں باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کچھ روز بعد موصول ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن