• news

دورہ یورپ : قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) دورہ یورپ کی تیاری کیلئے قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج بدھ سے ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے مطابق مختصر دورانیہ کے تربیتی کیمپ میں صبح و شام دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ ہوگی۔ کھلاڑی نائن اے سائڈ ٹورنامنٹ کھیل کر آرہے ہیں اور ان کی فٹنس، سٹرکچر اور پنلٹی کارنرز کے شعبہ پر زیادہ زور دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن