• news

دریائوں کے کناروں‘ آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کی صدارت میں فیڈرل فلڈ کمیشن ( ایف ایف سی)کا اجلاس منعقدہوا جس میں ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور 51ویں سالانہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ محمدآصف نے سیلاب کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محکمہ موسمیات نے اجلاس کو بتایاکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی تھی کہ موسم برسات کے دوران اگست اور ستمبر میں ملک بھر میں معمول سے کچھ ذیادہ بارشیں ہونے کاامکان ہے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریائوں کے کناروں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں تاکہ پانی کا بہائو آسانی سے ہوسکے۔وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات اور واپڈا پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید بہتر بنائیں بروقت پیشگی اطلاع سے جانی اور مالی نقصان سے بچاجاسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن