• news

امریکہ میں ہیٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں‘ مسلمان ماں بیٹی پر تشدد تھوک گیا

نیویارک (آن لائن) امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ہیٹ کرائم وارداتوں نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ شکاگو میں مسلمان برقعہ پوش ماں بیٹی پر حملہ کیا گیا ان پر تھوکا گیا اور انہیں اسلامک سٹیٹ کہہ کر تنگ کیا گیا۔ دو متاثرہ مسلم خواتین کا کہنا تھا انہیں ویسٹ راجرز پارک علاقہ میں نشانہ بنایا گیا۔ ایک امریکی عورت نے انہیں مارا ، غلیظ گالیاں دیں اور اسلام کو ب±را بھلا کہا۔ خواتین نے الزام عائد کیا، شکاگو پولیس اس واقعہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور جائے وقوعہ پر کچھ امریکی نوجوان وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی بلکہ جب امریکی عورت اسلام کو ب±را بھلا کہہ رہی تھی اور مسلم خواتین کو گالیاں دے رہی تھی تو یہ نوجوان ہنس کر متاثرہ خواتین کا مذاق اڑاتے رہے۔ اس واقعہ کے بعد " سٹی یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم کے انچارج جہانگیر خٹک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریریں ہیٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سبب بن رہی ہیں۔

مسلمان خواتین

ای پیپر-دی نیشن