ایشین یوتھ بیچ ہینڈبال چیمپئن شپ : پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے ایشین یوتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2016ء میں برانز میڈل جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ورلڈ یوتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے ایران اور قطر کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ میزبان تھائی لینڈ کی ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ چائینز تائپے نے دوسری، پاکستان نے تیسری، قطر نے چوتھی جبکہ ایران کی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ویزا مسائل کی وجہ سے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دو روز تاخیر سے تھائی لینڈ پہنچی تھی جس کی بناء پر وہ اپنے دو میچز نہیں کھیل سکی تھی۔