• news

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی بادشاہت ختم پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کے ہاتھوں تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پہلے سے تیسرے نمبر پر آ گئی ۔ بھارت رینکنگ میں 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔اس وقت بھارت اور پاکستان کے پوائنٹس میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے اوربھارت کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ لازماً جیتنا ہوگا۔اگر آج سے شروع ہونے والا میچ ہار جاتا ہے یا یہ میچ برابر بھی رہتا ہے تو پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ جائے گا۔ آسٹریلیا کو تیسری اور انگلینڈ کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے سری لنکا ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گیا ۔ پاکستان کی بات کی جائے تو ایک برس سے بھی کم مدت میں وہ دوسری بار درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن