• news

پاکستان مصر کو ہراکر ورلڈ جونیئر ٹیم سکوش کا چیمپئن بن گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان جونیئر سکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا، فائنل میں مصر کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پولینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مصر کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پہلے مقابلے میں اسرار شاہ نے سعدالدین اباؤش کو 0-3 سے شکست دی، دوسرے مقابلے میں پاکستان کے ایاز احسن کو یوسف ابراہیم کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹائٹل کی جنگ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے شوکت عباس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مروان طارق کو 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو جونیئر ورلڈ چیمپئن بنوادیا۔گرین شرٹس نے چھٹی مرتبہ جونیئر ورلڈ سکواش چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ اس سے قبل 2008ء میں پاکستان جونیئر چیمپئن بنا تھا، ایونٹ کے فائنل مقابلے میں پاکستان اور مصر 7ویں مرتبہ آمنے سامنے آئے۔بین الاقوامی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 21 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا، بھارت ایونٹ میں چھٹی پوزیشن پر رہا۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں امریکہ کو شکست دی تھی،قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے پر انتہائی خوش نظر آئی اور خوب جشن بھی منایا۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کامیابی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن