ارجنٹائن کے ایتھلیٹ سنتیاگو لینگ کا کینسر کے مرض سے اولمپک گولڈ تک کا سفر
ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک )آدھے پھیپھڑے سے محروم اور کینسر کو شکست دینے والے ارجنٹائن کے ایتھلیٹ سنتیاگو لینگ نے ریو اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت کر ثابت کر دیا کہ بڑی سے بڑی مشکل بھی ان کی کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔سنتیاگو نے کشتی رانی میں اپنی پارٹنر سسیلا کرانزا سرولی کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔