• news

صدرالدین راشدی کی سعودی وزیر محنت سے بھی ملاقات ‘ کیمپوں کا دورہ، پاکستانیوں کو بقایاجات اور ملازمت دلانے کی یقین دہانی

جدہ (امیر خان سے) وزیر سمندر پار پاکستانی صدرالدین راشدی نے سعودی وزیر محنت سے بھی ملاقات کی اور مختلف تعمیراتی اداروں میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔ پاکستانی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کارکن اپنے واجبات اور تنخواہیں جلد وصول کر لیں گے۔ سعودی حکام نے یقین دلایا کہ آپکے تمام بقایاجات اور حقوق دلائے جائیںگے۔ اگر آپ پاکستان جانا چاہیں یا سعودی عرب میں رہتے ہوئے دوسری ملازمت حاصل کریں سہولتیں دیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن