• news

اقتصادی راہداری پائلٹ پراجیکٹ سے فعال تعاون سے اسکی تکمیل یقینی بنائیں گے : چینی صدر

بیجنگ (آئی این پی )چین کے صدر شی جن پنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، ان منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری پائلٹ پراجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے اورچینی حکومت اپنے فعال تعاون سے اس کی کامیابی سے تکمیل کو یقینی بنانے کی خواہش مند ہے ۔یہ بیان چینی صدر نے یہاں ایک سمپوزیم میں دیا جو ان منصوبوں پر روشنی ڈالنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ چین یہ منصوبے پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ذریعے مکمل کررہا ہے ۔ صدر شی کا کہنا تھا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پالیسی تعاون بنیادی ڈھانچے ، تجارت ،مالیاتی استحکام اور باہمی مفاہمت کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا، 100 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں حصہ لے رہی ہیں۔ چینی صدر کا مزید کہنا تھا اس منصوبے سے تجارت ، سرمایہ کاری میں تعاون فروغ پائے گا اور بین الاقوامی معیشت کے استحکام اور توازن میں یہ منصوبہ بھرپور کردار ادا کرے گا ، بین الاقوامی معیشت میں کساد بازاری کے پس منظر میں یہ منصوبہ صنعتی استعداد کے ذریعے چین اور دیگر ممالک کے روٹ پر عالمی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد دے گا ، اس سے صنعتی ترقی اور اسے جدید بنانے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔
چینی صدر

ای پیپر-دی نیشن