افغان پناہ گزین اپنی شکایات آئی جی خیبر پی کے کو بھجوائیں، اشتہار جاری
پشاور (بی بی سی) خیبر پی کے میں افغان پناہ گزینوں کو ہراساں کرنے کی شکایات کے بعد اب افغان پناہ گزینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کے خلاف اپنی شکایات انسپکٹر جنرل پولیس کو پہنچا سکتے ہیں۔ افغان پناہ گزینوں کی شکایت پر کیا کارروائی کی جائے گی اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ جمعرات کو خیبر پی کے کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کی جانب سے ایک اخباری اشتہار دیا گیا ہے جس میں افغان پناہ گزینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے اشتہار میں دے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔