• news

دا سو ڈیم تعمیر کیس‘ نیلامی کو حتمی شکل نہ دینے پر حکم امتناعی برقرار

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں داسو ڈیم کی تعمیر سے متعلق مقدمہ کی سماعت میں عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت تک نیلامی کے عمل کو حتمی شکل نہ دینے پر حکم امتناعی جاری رکھتے ہوئے مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ورلڈ بنک کے قانون کا اطلاق پاکستانی عدالتوں پر نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی ورلڈ بنک کے فیصلوں کی وضاحت پاکستانی عدالتیں کر سکتی ہیں۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ورلڈ بنک نے میری موکل کمپنی کو نااہل قرار دیا ہے، داسو ڈیم میں ورلڈ بنک کی 588 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ اور 460 ملین امریکی ڈالر کی بنک گارنٹی ہے، ہمسایہ ملک میں بھی ورلڈ بنک کے منصوبہ پر عدالت نے مداخلت کی تھی جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہر کیس میں ہمسایہ ممالک کی مثالیں اچھی روایت نہیں ہے۔ یہ منصوبہ ورلڈ بنک کی فنانسنگ کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوسکتا ہے اس حوالے سے آپ کی موکل کمپنی کو ورلڈ بنک سے ہی رجوع کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن