ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کانگو وائرس سے آگاہی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سیمینار
لاہور (خبر نگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے زےراہتمام کا نگو وائرس سے آگا ہی اور حفاظتی تدابےر کے حوالے سے اہم سےمےنارٹا ﺅن ہال کے کمےٹی روم مےں منعقد ہوا۔ سےمےنار سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر سمےہ،ڈاکٹر عامر سعےد اور ڈاکٹر زبےر ربانی نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ چمٹے ہوئے چچڑوں سے احتےاط کر نی چا ہےے اور قصاب حضرات کو چا ہےے کہ وہ جا نوروں کو ذبح کر تے وقت اپنے ہا تھوںپر دستانے استعمال کرےں۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامےہ لاہور نے عےدالضحیٰ مےں قربانی کے جانوروں کی فروخت سے قبل ان کو کا نگو وائرس سے پاک کرنے کے لےے سپرے کا اہتمام کےا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کےمپ لگائے گئے ہےں۔