بہترنشوونما کےلئے چھ ماہ تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانا بہت ضروری ہے: حافظ عاصم حسین
لاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ صحت لاہور کے زیر اہتمام گلو بل بریسٹ فیڈ نگ و یک کے سلسلے میں ٹا و ن ہا ل میں سیمینار کا انعقادکےا گیا ہے ۔ سیمینار کے شرکاءنے شیرخوار بچوں کو ماں کا دودھ پلانے ، اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے اورچھ ماہ تک بچوں کو صرف ماں کا دودھ پلانے پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر حافظ عاصم حسین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت لاہور پورے پنجاب میں بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے۔ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے چھ ماہ تک بچوں کو ماں کا دودھ پلانا بہت ضروری ہے ۔