• news

حکومت کا انکوائری ایکٹ وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں: مخدوم احمد محمود

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءمخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا انکوائری ایکٹ بے ضرر اور وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں ،جو ہمیں قبول نہیں۔ حکومت کے تجویز کردہ قانون سے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی تحقیقات نہیں ہو سکتی۔اس لیے پیپلز پارٹی نے ٹی او آر کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چونکہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اس لئے ہم ستمبر میں جلسے بھی کرینگے اور ریلیاں بھی نکالیں گے۔ تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ جلسوں کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ملکی ترقی کے دعوﺅں میں کوئی صداقت نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن