کراچی: سانحہ 12 مئی کے 7 ملزموں کو جیل بھجوا دیا گیا، 6 ثبوت نہ ملنے پر رہا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے کیس کے 13 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے 7 ملزموں انوار الحسن، اظہر قریشی، فیصل وہاب حنیف، عمران رنگریز، سلمان رضوی، ناصر ضیاءکو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دیگر 6 ملزموں کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ عدالت نے ملزموں کا معاملہ پولیس پر چھوڑ دیا۔ واضح رہے کہ سیکشن 497 کے تحت پولیس کو اختیار حاصل ہے کہ ملزم کو عدم ثبوت پر وہ چھوڑ سکتی ہے۔ متذکرہ 6 ملزموں کو پولیس نے بعدازاں تھانے لے جا کر شناختی کارڈ لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ پیر کے روز عدالتی حکم پر ملزموں اور مدعی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔