پشاور:ڈسٹرکٹ اسمبلی میں اپوزیشن کا ہال کو تالے لگا کر احتجاج
پشاور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اسمبلی پشاور کی اپوزیشن جماعتوںنے جمعہ کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ضلع کونسل ہال کوتالے لگاکراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی ناظم نے گذشتہ روزجوبجٹ پیش کیاتھاوہ بالکل غیرقانونی اورغیرآئینی ہے یہ پشاورکے عوام کے ساتھ گھناﺅنامذاق ہے۔ اپوزیشن لیڈر سعیدظاہرایڈوکیٹ، صفدر باغی اور رضااللہ نے دیگر ممبران کونسل کے ساتھ احتجاج کے دوران میڈیاسے گفتگو میں کہاکہ اگرتالابندی اورہمارے احتجاج کے باوجود ضلعی حکومت نے بجٹ پاس کروایاتوہم اس غیرآئینی،غیرقانونی بجٹ کوعدالت میںچیلنج کریںگے جبکہ کسی بھی احتجاج سے بھی دریغ نہیں کریںگے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ضلع کونسل بجٹ کوڈپٹی کمشنرپشاورکے دستخطوںکے بغیرپیش کیاگیاہے حالانکہ قانونی طورپرڈپٹی کمشنرپشاورکے پاس بجٹ کے حوالہ سے کافی اختیارات ہیںمگرضلعی ناظم نے ڈپٹی کمشنرکوبائی پاس کرکے بجٹ پیش کیا اپوزیشن ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع کونسل کے مین گیٹ کے پاس پہنچے توضلعی حکومت کے اہلکاروںنے ضلع کونسل ہال کے دروازے کھول دئیے جس کے بعدہال میںکل ممبران کی تعداد138میں86 میںموجود تھے اپوزیشن کے47ممبران ہال کے باہر احتجاج پرتھے ضلع کونسل کی تاریخ کایہ پہلابجٹ ہے جسے اپوزیشن کے بغیرپاس کرایاگیا۔
اپوزیشن احتجاج