• news

حکومت سے رعایت نہیں ہو گی‘ پارلیمنٹ الیکشن کمشن سڑکوں پر آنے سمیت ہر حربہ کا استعمال ہو گا : زرداری‘ بلاول

لندن (نوائے وقت نیوز) لندن میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت سے مفاہمت ہو گی نہ رعایت ، پانامہ لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دونوں رہنما¶ں نے حکومت سے پس پردہ رابطوں کی خبروں کو گمراہ کن قراردیدیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی لندن میں ملکی سیاسی معاملات پر طویل مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ پانامہ لیکس سمیت حکومتی کرپشن کے معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ الیکشن کمشن ، عدلیہ اور سڑکوں پر آنے سمیت حکمرانوں کے خلاف ہر ممکن راستہ استعمال ہو گا۔ قیادت نے اتفاق کیا کہ اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کے حکومتی حربے ناکام ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے واضح کیا کہ حکومت کے لئے نرم گوشہ ہے نہ ہی اسے کوئی پیغام بھجوایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن