این اے 110‘ 26 پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ جمع‘ 14 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہو سکی: نادرا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بنام عثمان ڈار کیس میں نادرا نے قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہNA-110 سیالکوٹ کے26 پولنگ سٹیشن کی رپورٹ جمع کرا دی ہے جس کے مطابق مذکورہ پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران 298 کاونٹر فائلوں پر شناختی کارڈ نمبر جعلی نکلے، ان پولنگ سٹیشنوں کے کل 19028 میں سے 14048 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ 502 کاﺅنٹر فائلز کو اب تک تصدیق کے عمل سے نہیں گزارا جا سکا، یادرہے کہ اس سے قبل بھی نادرا نے اس حلقے کے بارے میں رپورٹ جمع کرائی تھی جن میں ان 26 پولنگ سٹیشن کی رپورٹ جمع نہیں کروائی جا سکی تھی جوگزشتہ روزجمع کرادی گئی ہے ۔ یادرہے کہ اس حلقے سے وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے۔
نادرا رپورٹ