• news

اسلامی نظریہ کونسل نے خیبر پی کے گھریلو تشدد بل خلاف شریعت ہونے پر مسترد کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی نظریہ کونسل نے گھریلوتشدد بل صوبہ خیبر پی کے، صوبائی گورنر کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس خلاف شریعت ہونے کی بناء پر مسترد کر دےا ہے اس سلسلے میں عبوری جواب بتاریخ 28 مارچ 2016 ءفوری طور پر متعلقہ محکمہ کو بھجوادیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفصیلی فیصلہ بتاریخ 18 اگست 2016ءکو بھجوایا گیا جس میں تمام دلائل کا حوالہ دیا گیا۔ تفصیلی فیصلے کا متن متعلقہ اداروں (ریفرنس کنندہ) کو ارسال کر دےا گےا ہے۔ اس لحاظ سے کونسل کے کسی بھی فیصلے کا حتمی متن تیار کرنے میں چند ماہ کی تاخیر ہوتی ہے کیونکہ فیصلے کی توثیق ضروری ہوتی ہے اس لئے اب فےصلہ جاری کےا گےا ہے۔
اسلامی نظریہ کونسل

ای پیپر-دی نیشن