• news

پاکستان اور افغانستان میں پولیو میں کمی رواں سال 19کیس سامنے آئے : بل گیٹس

واشنگٹن(اے این این) سافٹ ویئر کے بانی بِل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں پولیو کی بیماری میں کمی آ رہی ہے ،اس سال دونوں ملکوں میں مجموعی طور پر19کیس سامنے آئے ہیں ۔وائس آف امریکہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بِل گیٹس نے کہا پاکستان و افغانستان میں کشیدہ ماحول کی بنا پر کچھ علاقوں میں بچوں تک رسائی مشکل مرحلہ ہے، اس معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ دنیا سے پولیو کے خاتمے کے لیے بِل اینڈ میلنڈا فاﺅنڈیشن 3.5 ارب ڈالر کا عطیہ دے چکی ہے۔انھوں نے کہا پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں پولیو کے خلاف جاری مہم کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، اور بہت جلد اِن ملکوں میں بھی اس بیماری سے نجات ممکن ہوگی۔
بل گیٹس

ای پیپر-دی نیشن