• news

ہمسایہ ممالک میں مداخلت ختم کرنے سے حالات ٹھیک ہو جائیں گے: اچکزئی

کوئٹہ (آئی این پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دئےے گئے انٹرویو پر قائم ہوں، اس سلسلے میں تحقیقات کیلئے عدلیہ، سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں، صحافت سے وابستہ افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اگر ان کے پارلیمنٹ تقریر اور غیر ملکی ریڈیو کو دئےے گئے انٹرویو میں ایک لفظ بھی غلط یا ذومعنی نکلا تو وہ اس پر قوم سے معافی مانگیں گے، مجھے لگ رہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میری تقریر سنی ہی نہیں، سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کا ٹاسک انٹیلی جنس اداروں کو دینے کا کہا تھا موجودہ حالات میں عدلیہ، سیاستدانوں، صحافت اور سکیورٹی اداروں سمیت سب کو آئین کے دائرے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمسایہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی ختم کی جائے تو یہاں حالات ازخود بہتر ہونگے۔ باہر کی ایجنسیاں ہم پر کیوں رحم کرینگی ہم نے اپنے گھر کو خود ٹھیک کرنا ہوگا۔ اپوزیشن پانامہ میں وزیراعظم نوازشریف کا نام دکھائیں میں ان کا ساتھ دوںگا۔ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے غیر قانونی اور غیر آئینی تھے اس مہم میں ملوث افرد کیخلاف مقدمے قائم کرکے اس میں ملوث افراد کو سزائیں ملنی چاہئے۔ وہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔
اچکزئی

ای پیپر-دی نیشن