• news

پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کریں: رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے پنجاب، سندھ اور خیبر پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے جس پر تینوں صوبے کے وزرائے اعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں شہدا کے بچوں کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ چیئرمین سینٹ نے خط میں لکھا ہے کہ تینوں صوبے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کریں۔ شہدا کے بچوں کی تعلیم کے لئے اقدامات کئے جائیں بچوں کو پنجاب سندھ اور خیبر پی کے کے سکولوں اور کالجوں میں داخلہ کرایا جائے۔ تینوں صوبے کم از کم ہر شہر کے ایک بیٹے کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔ دیگر صوبوں کے اس کام سے بلوچستان کے عوام کو اچھا پیغام ملے گا۔

رضا ربانی

ای پیپر-دی نیشن