• news

یوسین بولٹ کا اولمپکس میں آٹھواں طلائی تمغہ ‘200میٹر میں 3 گولڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ریو ڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک ) اولمپکس میں جمیکا کے یوسین بولٹ نے 100 میٹر کے بعد 200 میٹر کی دوڑ میں میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔وہ 100 میٹر کی طرح اس ریس میں بھی تین اولمپک طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔بولٹ نے مقررہ فاصلہ 19.78 سیکنڈز میں طے کر کے ریو اولمپکس 2016 میں دوسرا جبکہ مجموعی طور پر اولمپکس میں آٹھواں طلائی تمغہ جیتا۔ بولٹ نے بتایا کہ میں اسی لیے یہاں آیا ہوں اور یہ ایک شاندار احساس ہے۔جب میں نے لائن کو عبور کیا تو میں خوش نہیں تھا لیکن اب میں پر جوش ہوں کہ میں نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جو کہ اہم چیز ہے۔جمیکن ایتھلیٹ بولٹ آج 4x100 میٹر ریلے ریس میں حصہ لیں گے اور ان کی کوشش یہاں بھی اپنی ٹیم کو طلائی تمغہ جتوانے کی ہی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن