پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کا چیلنج قبول کر لیاہے جس کے بعد دونوں باکسرز کے درمیان مقابلہ 27نومبر کوٹو کیو میں ہوگا۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلپائن کے ورلڈ چیمپئن باکسر نے چیلنج کیا تھا جسے محمد وسیم نے قبول کر لیاہے جس کے بعد مقابلہ 27نومبر کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہو گا ،باکسنگ مقابلہ 51کلوگرام فلائی ویٹ کی کیٹیگری میں ہو گا۔محمد وسیم کا کہناتھا کہ مقابلے کی تیاری کیلئے امریکہ جاوں گا۔واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیاتھا۔اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔جنوبی کوریا میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے 28سالہ محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے, وہ پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جس نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلے کیلئے امریکہ میں تربیت حاصل کرونگا۔