• news

پاکستان آئر لینڈ دوسرے ون ڈے میچ میں آج مدمقابل ، آئرش سکواڈ میں تبدیلیاں ہونگی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا، پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 7ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 5پاکستان ،ایک آئرلینڈ اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ ڈبلن کے ویلیج گرائونڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ پر میدان میں اتریں گی۔قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سکواڈ میں شرجیل خان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، سمیع اسلم، حسن علی، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، عمر گل، یاسر شاہ، وہاب ریاض شامل ہیں۔دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ انہیں سکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال سٹرلنگ اور کریگ ینگ کی خدمات حاصل ہیں۔ شکست کے بعد میزبان ٹیم نے آج ٹیم میں تبدیلیوں کافیصلہ کیا ہے۔ 2 میچوں کی سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم واپس انگلینڈ چلی جائے گی جہاں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔ پاکستان کو ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کے لئے دونوں سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن