• news

انقرہ: پاکستانی وفد کی مولانا رومی کے مزار پر حاضری، ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں

انقرہ (آئی این پی )پاکستان کے 8 رکنی آل پارٹیز پارلیمانی یکجہتی وفد جس کی سربراہی سنیٹر مشاہد حسین کر رہے ہیں نے شہر کا دور کیا اور معروف صوفی شاعر حضرت مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دی۔ پاکستان کے استحکام اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائی کیں۔ پاکستانی وفد نے مزار کے احاطے میں شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کی علامتی قبر بھی دیکھی۔ حضرت مولانا جلال الدین علامہ اقبال کی شاعری سے بے حد متاثر اور ان کو مرشد مانتے تھے۔ بعد ازاں پاکستانی وفد کے اعزاز میں کونیا کے میئر نے ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک ترکی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وفد میں سنیٹر ستارہ ایاز، سحر کامران، محمد جاوید عباسی، محمد طلحہ محمود، کبیر احمد محمد شاہی اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ اور منزہ حسن شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن