• news

براہمداغ بگٹی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست

کوئٹہ (صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنے پر نوابزدہ براہمداغ بگٹی کے خلاف سٹی پولیس سٹیشن کوئٹہ میں غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی۔ درخواست میں براہمداغ بگٹی کو بھارتی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں پاکستان ورکرز پارٹی کی جانب سے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزدہ براہمداغ بگٹی کے خلاف درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیان اور اس کی حمایت کا مقصد بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کو تقویت دیناہے۔ براہمداغ بگٹی نے بھارتی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ درخواست گزار خدائے دوست کاکڑ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری تخریبی کارروائیوں میں بھارتی حکومت ملوث ہے، جبکہ براہمداغ بگٹی سہولت کا ر کا کردار ادا کررہے ہیں انہیں پاکستان لاکر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن