• news

منگلا ڈیم میں مقررہ سطح 1242 فٹ تک پانی ذخیرہ کر لیا گیا

جہلم(نامہ نگار ) منگلا ڈیم میںگزشتہ روزپانی اپنی مقررہ سطح 1242 فٹ تک ذخیرہ کر لیا گیا۔منگلا ڈیم 1967 ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اْس وقت ڈیم میں 5.88 ملین ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تھی ۔ بعدازاں اِس کمی کو پورا کرنے کیلئے سابق صدر پرویز مشرف نے منگلا ڈیم اپ ریزنگ پراجیکٹ شروع کروایا جو دسمبر 2009 ء میں مکمل ہوا۔اب منگلا جھیل میںقابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 4.6ملین ایکڑ فٹ سے بڑھ کر 7.4 ملین ایکڑ فٹ ہوگئی ہے جس کے باعث ہر سال8 2.8 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن