• news

مردان: ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا

مردان (این این آئی) مردان کے نواحی علاقہ بابوزئی میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کاٹلنگ پولیس کو سجاد نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز اسکے بھائی نور خان نے اپنی بیوی مسماۃ (ش) اور بھائی اعزاز پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن