• news

بانکی مون کی پیشکش خوش آئند‘ یہ خارجہ پالیسی کی فتح ہے:پرویزرشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن خارجہ پالیسی سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈا بند کرے۔ وزیراعظم نے کشمیریوں کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل کی ہے۔ جارحانہ پالیسی کے تحت دنیا سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کی تاریخی کامیابی ہے۔ مسلم لیگ ن کی مسئلہ کشمیر پر سفارتی حکمت عملی کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔ بان کی مون کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے بیان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ حکومت کی خارجہ پالیسی کی تاریخی فتح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن